ابنا: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ڈاکٹر عذرافضل پیچوہو کی صدارت میں منعقد ہوا،جس میں بحریہ حکام نے پی این ایس مہران پر حملہ کے بارے میں دو گھنٹے ان کیمرابریفنگ دی،کمیٹی چیئرپرسن نے میڈیا کو بتایا کہ بیس کے اندر ہونے والی کارروائی پر تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں ،تاہم بیرونی عوامل اور محرکات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں ، بحریہ حکام کے مطابق واقعہ میں چار دہشت گرد ملوث تھے، ذمہ داروں کا تعین نیوی اور وزارت داخلہ کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا، کمیٹی میں مسلم لیگ ن کے ارکان نے بحریہ کی بریفنگ پر عدم اطمینان کا اظہارکیا،کمیٹی نے پی آئی اے کے حوالے سے بھی امور کا جائزہ لیا،کمیٹی رکن حیدر علی شاہ کا کہنا تھاکہ سابق ایم ڈی کے دور میں پی آئی اے کو 60 ارب کا نقصان ہوا، قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے سابق ایم ڈی کے دور کی آڈٹ رپورٹ طلب کر لی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز