ابنا: پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ جنوبی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 21تک پہنچ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے مندوئی میں امریکی ڈرون طیاروں نے ایک گھر پر دو میزائل داغے جس سے گھر میں موجود تمام 21افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی بھی بتائے جاتے ہیں۔ اس سے قبل بھی جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب شوال کے علاقہ سراخاورا میں جاسوس طیارے سے ایک گاڑی کودو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا،جس سے 6افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز