26 جون 2011 - 19:30

افغانستان ميں امريکا کا ايک ڈرون طيارہ گرکرتباہ ہوگيا جبکہ بم کے دھماکوں ميں دو ہسپانوي فوجيوں سميت متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہيں-

ابنا: کابل سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کاپيسا ميں امريکا کا ايک ڈرون طيارہ گرکر تباہ ہوگيا- افغان حکام نے طيارہ گرنے کي وجہ سے لاعلمي کا اظہار کا ہے جبکہ غير ملکي افواج کے مرکز نے کہا ہے کہ يہ طيارہ فني خرابي کي وجہ سے گرکر تباہ ہوا ہے -

دوسري طرف صوبہ بادغيس ميں ايک غير ملکي بکتر بند فوجي دستے کے راستے ميں بم کا دھماکہ ہوا جس ميں دو ہسپانوي فوجي ہلاک اور تين زخمي ہوگئے -

اسي طرح غزني ميں سڑک کے کنارے نصب ايک بم کے دھماکے ميں سات عام شہريوں کے مارے جانے کي خبر ہے -۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت