ابنا: خیبر ایجنسی اور شبقدر میں شدت پسندوں نے دو اسکول دھماکے سے تباہ کردئے ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق درہ آدم خیل کے علاقے کوہیوال میں شدت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں دو شدت پسند ہلاک جبکہ باقی فرار ہوگئے ۔خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے کمر خیل میں شدت پسندوں نے رات گئے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کر دیا جس سے اسکول کی عمارت مکمل تباہ ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔گزشتہ دو سالوں کے دوران خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کے ہاتھوں بیالیس سرکاری اسکول تباہ کئے جاچکے ہیں ۔ادھر شبقدر کے علاقے رشکئیی میں بھی شدت پسندوں نے ایک گرلز اسکول کو دھماکے سے اڑادیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز