26 جون 2011 - 19:30

پارہ چنار…کرم ایجنسی میں تحریک طالبان پاکستان کے مقامی کمانڈر فضل سعید حقانی نے اپنی تنظیم سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

ابنا: میڈیا سے گفتگو کے دوران مقامی کمانڈرفضل حقانی نے تحریک طالبان پاکستان سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد اورنہتے عوام پر خودکش حملوں کے خلاف یہ قدم اٹھا یا ہے کمانڈر فضل حقانی کا مزید کہنا تھا کہ تحریک طالبان اسلامی کے نام سے اپنی نئی تنظیم قائم کرلی ہے ذرائع کے مطابق فضل سعید حقانی تحریک طالبان کرم ایجنسی کا کمانڈرتھا اورمختلف علاقوں میں تربیتی مراکز قائم کررکھے تھے۔فضل سعید حقانی کے ساتھی ماضی میں لوگوں کو اغوا کرکے اپنے مراکز میں رکھا کرتے تھے اور تاوان کی ادائیگی کے بعد رہا یا پھر قتل کردیاکرتے تھے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت