25 جون 2011 - 19:30

بحرين کے اتحاد برائے جمہوريت کے سربراہ نے بحريني عوام کي سرکوبي کے لئے مزيد فوج بھيجنے کے متحدہ عرب امارات کے اقدام کي مذمت کي ہے-

ابنا: بحرين کے اتحاد برائے جمہوريت کے سيکريٹري جنرل فاضل عباس نے ايک انٹرويو ميں کہا ہے کہ انہيں، بحريني عوام کي سرکوبي کے لئے متحدہ عرب امارات کے مزيد فوجيوں کي آمد پر تعجب نہيں ہوا ہے کيونکہ ان حکومتوں کي ماہيت عوام دشمني ہے- انہوں نے کہا کہ بحرين کي حکومت اپني قانوني حيثيت کھوچکي ہے اور عوام کي سرکوبي کے ذريعے خود کو باقي رکھنے کي کوشش کررہي ہے-

ياد رہے کہ بحرين ميں عوامي مظاہروں ميں شدت آنے کے بعد متحدہ عرب امارات نے ٹينکوں اور بکتر بند گاڑيوں کے ساتھ مزيد فوجي دستے بحرين بھيجے ہيں -

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت