ابنا: بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین آیت اللہ عیسی قاسم نے موجودہ حالات میں بحرین کی امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کو بے سود اور بے معنی قراردیتے ہوئے آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بحرین کے عوام کے مطالبات منطقی اور قانونی ہیں ، جمہوریت کا مطالبہ بحرینی عوام کا حق ہے اور ہم اس حق کو حاصل کرنے کے لئے پرامن راستہ اختیار کئے ہوئے ہیں جبکہ بحرین کی ظالم و جابر حکومت امریکہ اور سعودی عرب کی حمایت کے ساتھ بحرینی عوام کو اپنے ظلم وستم کا نشانہ بنا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر آل خلیفہ حکومت کو مذاکرات پسند ہوتے تو وہ ظالمانہ کارروائیوں کو بند کردیتی لیکن حکومت کے ظالمانہ اقدامات سے پتہ چلتا ہے کہ آل خلیفہ حکومت سعودی عرب اور امیرکہ کے اشاروں پر کام کررہی ہے اور اسے بحرینی عوام سے کوئي محبت اور لگاؤ نہیں ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز