ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ ایران پاکستان کے ذریعہ چین کو گیس صادر کرنےکے لئے آمادہ ہے۔ پاکستان کے صدر تہران میں دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لئے کل تہران پہنچے، جہاں انھوں نے ایرانی صدر کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی اس ملاقات میں ایرانی صدر نے پاکستان کے ذ ریعہ چین کو گيس صادر کرنے پرآمادگی کا اظہار کیا ہےصدر احمدی نژاد نے کہا کہ اسلامی ممالک کے لئے سزاوار ہے کہ وہ اسلامی اصولوں اور قومی اور علاقائی مفادات کے لئے کام کریں اور مسلمان قوموں کو در پیش مشکلات کو حل کرنے میں ہمت سے کام لیں انھوں نے کہا کہ ہما رےدشمن مشترک ہیں اورعلاقائي ممالک کو علمی پیشرفت میں پيجھے رکھنے کے لئےدشمن اس خطے میں بحران پیدا کررہا ہے ہمیں چاہیے کہ ہم دشمن کے ان شوم منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے باہمی اتحاد اور اتفاق سے کام کریں۔
اس ملاقات میں پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دشمن اس علاقہ میں ہماری مدد کے لئے نہیں آئے ہیں بلکہ وہ اپنے مفادات کے پیش نظر اس خطے کے عوام کے لئے مشکلات پیدا کررہے ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ غیر علاقائي طاقتیں افغانستان میں مدرسہ اور اسکول تعمیر کرنے کے بجائے دوسرے کاموں میں مشغول ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ غیرعلاقائي طاقتیں خطے میں عوام کو امداد فراہم نہیں کررہی ہیں بلکہ عوامی مقاصد کے خلاف کام کررہی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز