ابنا: جمعہ کو تہران میں صدرآصف زرداری، ایرانی صدر محمود احمدی نژاد اور افغان صدر حامد کرزئی ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا کہ خطے کے مسائل کا مقامی حل تلاش کرنا ہوگا۔ تینوں رہنماؤں نے اس بات پراتفاق کیا کہ دہشت گردی خطے کی ترقی و خوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے دہشت گردی پر قابو پا کر جنوبی ایشیاء میں تجارتی اور منفی سرگرمیوں کو مزید فروغ دیا جا سکتاہے جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔دریں اثناء انسداد دہشت گردی کے حوالے سے ہونے والی تین روزہ کانفرنس آج تہران میں ہوگی۔ صدر پاکستان آصف زرداری، افغان صدر حامد کرزئی، سوڈان کے صدر عمرالبشیر، عراقی صدر جلال طلبانی، تاجک صدر ایمومیلی راہمون اور ایرانی صد احمدی نژاد پرکانفرنس میں شرکت کریں گے جبکہ دیگر ممالک بھی کانفرنس میں مشاہدے کے طور پر شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز