23 جون 2011 - 19:30

تہران میں کل سنیچر سے دہشتگردی مخالف عالمی اجلاس ہوگا۔ یہ اجلاس دو دنوں تک جاری رہے گا۔

ابنا: اس اجلاس میں شرکت کرنے کےلئے تاجیکستان کے صدر امام علی رحمان اف ، پاکستان کے صدر آصف زرداری اور افغانستان کے صدر حامد کرزئي نیز سوڈان کے صدر عمر البشیر تہران آرہےہیں۔ اطلاعات کے مطابق عراق کے صدر جلال طالبانی کی صحت ٹھیک ہونے کی صورت وہ بھی تہران آئيں گے اور دہشتگردی مخالف اجلاس میں شرکت کریں گے۔ سری لنکا اور موریتانیا کے وزرا اعظم نے بھی تہران اجلاس میں شرکت کرنے پر آمادگي کا اظہار کیا ہے ۔ تہران اجلاس میں اینٹیگو اور بار باڈو کے وزیراعظم بھی شرکت کریں گے۔ تہران اینٹی ٹروریزم اجلاس کا افتتاح صدر جناب احمدی نژاد کریں گے اور اس اجلاس میں دہشتگردی کے اسباب، انسداد دہشتگردی کے لئے عالمی تعاون، انسداد دہشتگردی کے لئے بین الاقوامی تعاون میں استحکام لانا، انسداد دہشتگردی میں علاقائی اور عالمی اداروں کا کردار، دہشتگردی سے مقابلہ کرنےمیں دین کا کردار و نظریہ ایسے موضوعات ہیں جو زیرغور آئيں گے اور ماہرین ان مسائل پراپنے نظریات پیش کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت