23 جون 2011 - 19:30

امریکی فوج کے کمانڈر ایڈمرل مائیک مولن نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء سے متعلق امریکی صدر کے بیان پر سخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر اوباما کا افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا اعلان خطرناکاور اعلی امریکی کمانڈروں کی توقعات سے زیادہ تیز ہے۔

ابنا: صدر اوبامہکے اعلان کے مطابق آیندہ برس ستمبر تک افغانستان میں موجود امریکی فوج کے ایک تہائی حصے کو واپس بلا لیا جائے گا۔ایڈمرل مائیک مولن نے امریکی کانگرس کے ارکان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امریکی حکمت عملی موثر ثابت ہو رہی تھی، القاعدہ اپنے گھٹنوں پر آ چکی تھی اور طالبان کی کارروائیوں کم ہو رہی تھیں۔جبکہ ذرائ‏ کے مطابق حالیہ برسوں میں افغانستان میں طالبان کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور امریکی فوج کو کافی جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور افغانستان میں امریکی فوجی حکمت عملی شکست و ناکامی سے دوچار ہے اور امریکہ نے حتمی شکست سے بچنے کے لئے طالبان سے خفیہ مذاکرات اور فوجی انخلاء کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت