22 جون 2011 - 19:30

قاہرہ ... او آئی سی نے لیبیا کے مسئلے کے سیاسی حل کیلئے رضامندی ظاہر کردی۔ مصر میں جاری لیبیا کے حوالے سے دوسری قاہرہ کانفرنس میں اقوام متحدہ ،لیگ آف عرب اسٹیٹس،افریقن یونین آف کمیشن اور یورپین یونین کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ابنا: او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے ایک اعلیٰ سطح کے سیاسی وفد کو لیبیا روانہ کیا جو کہ وہاں کے حالات کا جائزہ لے گا اور مختلف جماعتوں کے رہنماوٴں سے ملاقاتیں بھی کریگا۔او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اکمل الدین احسان اگلو کی جانب سے جاری ایک بیان میں لیبیا کی سورتحال پر او آئی سی اور اس کے ممبر ممالک نے اظہار تشویش کیا ہے اور لیبیا کی شہری آبادی اور مہاجرین کی حفاظت کے بارے میں بھی تشویش کا اظہار کیا اکمل الدین احسن اگلو نے لیبیا کے مسئلے کے سیاسی حل کیلئے او آئی سی کی جانب سے مکمل تعاون فراہم کرنے کا اعادہ کیا۔قاہرہ کانفرنس نے بھی لیبیا کے مسئلے کے سیاسی حل کیلئے اپنی رضامندی ظاہر کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت