21 جون 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمنٹ کے سربراہ ڈاکٹرلاریجانی نے کہا ہے کہ حکومتوں کا سب سے بڑا سرمایہ عوام کا اعتماد ہے اورعراق میں امریکی فوجی موجودگي کو جاری رکھ کر اس سرماے کو کھونا نہیں چاہیے۔

ابنا: پارلمنٹ نیوز کے مطابق ڈاکٹر لاریجانی نے تہران میں عراق کے وزیرخارجہ ہوشیار زیباری سے ملاقات میں کہاکہ اس بات کا موقع نہیں دینا چاہیے کہ امریکی فوجی موجود گي کو جاری رکھ کر عراق کے قومی سرماے جیسے خودمختاری ، قومی اقتدار اعلی اور جمہوریت پرانگلی اٹھنےلگے ۔ انہوں نے ایران و عراق کی قوموں کے دیرینہ گہرے رشتوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران ملت عراق کی ہرطرح کی مدد کرنے کو تیاررہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بڑی طاقتوں کو جمہوریت پرمبنی حکومتیں قائم کرنے کے قوموں کے مطالبے کا احترام کرنا چاہیے کیونکہ وہ عوام کی طاقت کا مقابلہ نہیں کرسکتیں۔ اس ملاقات میں عراقی وزیرخارجہ ہوشیار زیباری نے ملت عراق کے حق میں ایران کی ملت و حکومت کی مدد کو سراہا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے عراق کے بارےمیں ہمیشہ خیرخواہانہ اور مثبت کردار ادا کیا ہے اور بغداد،تہران کے ساتھ اپنے تعلقات بڑھانےمیں کسی طرح کی رکاوٹ نہیں دیکھتا۔ ہوشیار زیباری نے کہا کہ عراق میں قیام امن کا عمل مثبت طریقے سےجاری ہے اورعراقی حکومت وفوج اپنے ملک کی مشکلات حل کرنے کی توانائي رکھتی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت