21 جون 2011 - 19:30

کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 7 افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوئے۔

ابنا: پولیس کے مطابق عوامی کالونی کے علاقے میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے عابد آباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کر دیا،سعید آباد کے علاقے میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا،پولیس کے مطابق مقتول کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے،جبکہ بلدیہ ٹاوٴن ، شیرشاہ ،لیاقت آباد ،صدرکے علاقے میں فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے،یونیورسٹی روڈ پر واقع سمامہ شاپنگ سینٹر کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ کورنگی کراسنگ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے شادی ہال کا مینجر ہلاک ہو گیا۔نیو کراچی کے علاقے گودھرا میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ گلستان جوہر بلاک 6 کے علاقے سے بھی ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت