ابنا: علی اکبر صالحی نے آج تہران میں عراقی وزیر خارجہ ہوشیار زیباری سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس میں اس امید کا اظہار کیا کہ باہمی تعاون کے چھ سمجھوتوں پر دستخط کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی تجارت اور مشترکہ سرمایہ کاری کے حجم میں اضافہ ہوگا۔ علی اکبر صالحی نے اس بات کو بیان کرتے ہوۓ کہ اس وقت ایران اور عراق کے درمیان سالانہ چار سے پانچ ارب ڈالر تک کی تجارت ہورہی ہے کہا کہ دونوں کے درمیان اقتصادی تعاون میں توسیع کے بہترین مواقع پاۓ جاتے ہیں۔ عراقی وزیر خارجہ نے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ اقتصادی شعبے سمیت تمام میدانوں میں تعاون بڑھانے پر تاکید کی۔ ہوشیار زیباری نے رواں سال کے آخر تک عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بارے میں کہا کہ صدر ہاؤس میں آل پارٹی کانفرنس میں شریک تمام جماعتوں کے سربراہوں نے رواں سال کے آخر تک عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء پر تاکید کی۔ واضح رہےکہ عراقی وزیر خارجہ ہوشیار زیباری اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام سے ملاقات اور دو طرفہ تعاون میں توسیع کے لۓ آج تہران پہنچے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز