ابنا: ماحولیات کے ماہر محمد یاسین عالمی نے العالم سے گفتگومیں کہا ہے کہ گذشتہ دس برسوں میں امریکہ اور نیٹو نے افغانستان میں مختلف طرح کے ممنوعہ ہتھیار استعمال کئےہیں جن سے انسانوں اور ماحولیات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ عالمی نے کہا کہ صدر کرزئي نے بھی نیٹو کی جانب سے کیمیائي ہتھیاروں کے استعمال پر کڑی تنقید کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو کے مہلک ہتھیاروں سے بڑی تعداد میں بچے جاں بحق ہوئےہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ نیٹو کے مہلک ہتھیاروں کے نتیجے میں افغانستان میں ناقص بچے پیدا ہورہےہیں ۔ ماحولیات کے اس ماہر نے بتایا کہ سرکاری اعداد و شمارکے مطابق نیٹو کی جانب سے کیمیائي ہتھیاروں کے استعمال کے نتیجے میں ماحولیات کی خرابی کی بناپر ہزاروں افراد جان بحق ہوچکےہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف سفید فاسفورس کے گولوں سے ہزاروں لوگ جاں بحق اور ناقص بچے پیدا ہورہےہیں۔ یادرہے افغانستان میں نیٹو کی لشکر کشی کو دس برس گذررہےہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز