ابنا: پاکستان میں ایران کے سفیر ماشاء اللہ شاکری نےمہر خبررساں کے نامہ نگار ساتھ گفتگومیں پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کے دورہ ایران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے تیل کے وزير بھی اس سفر میں آصف علی زرداری کے ہمراہ ہونگے اور دونوں ممالک کے درمیان صلح پائپ لائن پر مذاکرات کا قوی امکان ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے صدر جمعہ کو ایران کا دو روزہ دورہ کریں گے اور وہ دہشت گردی کے خلاف مقابلہ کرنے کے بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کے علاوہ ایران کے اعلی حکام سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ شاکری نے کہا کہ پاکستانی صدر کے ہمراہ ایک اعلی وفد ہے جس میں وزیر داخلہ ، پانی و بجلی کے وزیر، تیل کے وزیر،ماحولیات و قدرتی وسائل کے وزیر شامل ہیں انھوں نے کہا کہ پاکستانی صدر دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کے علاوہ دونوں ممالک کے قریبی اور دوستانہ روابط کو فروغ دینے پر بھی بات چیت کریں گے اور اس دورے میں صلح پائپ لائن کے موضوع بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا شاکری نے کہا کہ اس اجلاس میں افغانستان کے صدر حامد کرزائی بھی شرکت کررہے ہیں اور ممکن ہے کہ پاکستان ، افغانستان اور ایران کے درمیان مشترکہ مسائل پرسہ فریقی اجلاس منعقد ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز