19 جون 2011 - 19:30

لاہور…موسم میں بہتری کے باوجود بجلی کا بحران پیپکو کے قابو سے باہر ہے۔ شارٹ فال بڑھ کے چار ہزار چھ سو میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے جس سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے۔

ابنا: پیپکو ترجمان کے مطابق بجلی کی طلب اٹھارہ ہزار پینسٹھ میگا واٹ ہے جبکہ پیداوار صرف تیرہ ہزار چار سو چھپن میگا واٹ ہے۔ ذرائع کے مطابق شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بارہ گھنٹے تک پہنچ گیا ہے جبکہ دیہات میں اٹھارہ گھنٹے بجلی غائب رہنے لگی ہے۔ لاہور کے بعض علاقوں میں بجلی کی طویل بندش کے باعث لوگ پانی سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔ پیپکو حکام کے مطابق کے ای ایس سی کو سات سو دس میگا واٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ بجلی کی ہائیڈل پیداوار پانچ ہزار ایک سو پچاسی جبکہ تھرمل ایک ہزار آٹھ سو اٹھہتر میگا واٹ ہے۔ پیپکو کو آئی پی پیز سے چھ ہزار تین سو انیس اور کرائے کے بجلی گھروں سے تراسی میگا واٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت