ابنا: الراسد خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی امریکہ نواز حکومت نے حزب اللہ لبنان کی حمایت کرنے کے جرم میں ایک سعودی شہری علی محسن العقیلی کوگرفتار کرکے تین ماہ کے لئےجیل بھیج دیا ہے۔ سعودی پولیس نےاس سے پہلے بھی عقیلی کو حضرت امام حسن علیہ السلام کے جشن ولادت میں شرکت کے جرم میں گرفتار کیا اور اس کا نام اپنے رجسٹر میں درج کرکھا ہے سعودی پولیس نے عقیلی کو رمضان المبارک میں بھی 11 دن تک جیل میں بند رکھا تھا سعودی حکومت اس سے قبل بھی کئی سعودی شہریوں کو حزب اللہ کی حمایت کے جرم میں گرفتار کرچکی ہے۔حزب اللہ لبنان کو اسرائیل کے خلاف 33 روزہ لڑائی میں فتح کے بعد عرب عوام میں کافی مقبولیت حاصل ہے لیکن امریکہ اور اسرائیل نواز عرب حکام حزب اللہ لبنان کو اپنی آنکھ کا خار سمجھتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز