ابنا: اطلاعات کے مطابق نیٹو کے فضائی حملے کے نتیجے میں سوق الجمعہ علاقے میں واقع ایک تین منزلہ مکان کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اس حملے میں کم سے کم پانچ شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ ابھی تک نیٹو کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے لیکن نیٹو نے اس سے پہلے غلطی سے شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کے واقعات کی تصدیق کی ہے۔لیبیائی حکام کے مطابق جس علاقے میں مبینہ طور پر نیٹو کا فضائی حملہ ہوا ہے وہ شہر کا ایک غریب علاقہ ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق ہلاکتوں میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز