ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاءالدین بروجردی نے افغانستان کے ڈپٹی اسپیکر احمد بہزاد کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ افغان قوم نے اپنی ہوشیاری اور تلاش و کوشش کے ساتھ سویت یونین جیسی بڑی طاقت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا اور آج بھی افغان قوم بیرونی مداخلت کے بغیر ملک میں پائدار امن قائم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ بروجردی نے افغانستان میں حالیہ انتخابات کامیاب طور پر منعقد کرانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے تجربات افغانستان کو منتقل کرنے کے لئے تیار ہے انھوں نے کہا کہ ایران افغانستان کی ترقی اور پیشرفت کا خواہاں ہے بروجردی نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں باہمی روابط کو فروغ دینے پر تاکید کی۔
افغانستان کے ڈپٹی اسپیکر نے بھی گذشتہ تین دہائیوں کے دوران افغان قوم کے ساتھ ایرانی قوم اور حکام کے قریبی تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ افغان قوم ایران کی مہمان نوازی کو ہرگز فراموش نہیں کرےگی۔ احمد بہزاد نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سلامتی، افغانستان کی سلامتی اور ایران کی پیشرفت و ترقی افغانستان کی پیشرفت و ترقی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز