اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرینی عوام نے کل رات بھی شمع بردار ریلیاں نکالیں اور اپنے اسیروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے آل خلیفہ حکمرانوں کے خلاف احتجاج کیا۔ یہ مظاہرے السنابس، كرانہ، باربار، سِترہ اور العكر الغربي میں ہوئے۔اطلاعات کے مطابق آل خلیفہ کے غندوں نے آل سعود کے قابض گماشتوں کی مدد سے عوامی ریلیوں کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔جمعہ کے مظاہروں میں عوام نے انقلاب بحرین کے "پرامن پہلو" کی تحریف کے حوالے سے آل خلیفہ اور آل سعود کی کوششوں اور تشہیراتی کی مذمت کی۔عوام نے 14 فروری کے انقلابی اتحاد اور جمعیۃالوفاق کی دعوت کو لبیک کہتے ہوئے ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے اور ریلیاں نکالیں۔ جزیرہ سترہ میں ایک عظیم اجتماع منعقد ہوا جس میں مردوں اور خواتین نے بھرپور شرکت کی اور سیاسی اصلاحات کی حمایت میں نعرے لگائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔
/110













۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110
- بحرین - تصویر / جمعہ کے روز عوام کا عظیم احتجاجی اجتماع (1)