17 جون 2011 - 19:30

لاہور…ملک میں بجلی کا بحران شدید تر ہو گیا ہے گزشتہ روز کئی پلانٹس نے تیل و رقم کی فراہمی نہ ہونے پر پیپکو کو بجلی کی سپلائی روک دی، جبکہ آج سوئی ناردرن کے سسٹم میں خرابی کی وجہ سے مزید پانچ پلانٹ سے پیداوار بند ہوگئی ہے ۔

ابنا: بجلی کے بحران کی کئی وجوہات ہیں جن میں نجی پاور ہاوٴسز کو پیپکو کی جانب سے رقم نہ ملنا ، تیل کی عدم فراہمی ، اور گیس کی بندش شامل ہیں اور اسی بنا پر متعدد پاور ہاوٴسز نے پیپکو کو بجلی کی فراہمی بند کردی ہے۔ آج بند ہونے والے پلانٹ میں کبیروالا تین سو پچاس میگاواٹ ،سیف پاور دو سو میگاواٹ، سیفائر دو سو ، اورینٹ سے بھی دوسوجبکہ روش پاور پلانٹ پانچ سو میگاواٹ بجلی پیدا کرتے ہیں۔ پیداوار بند ہونے سے ان پانچ پلانٹ سے مجموعی طور پرچودہ سو پچاس میگاواٹ کی فراہمی معطل ہوگئی ہے ۔ تیل کی عدم دستیابی کے باعث گزشتہ روز بھی نو پاور ہاوسز سے بجلی کی فراہمی مکمل طور پر یا جزوی طور پر بند ہوگئی تھی جو تاحال بحال نہ ہوسکی ۔ جومجموعی طور پرگیارہ سو پچھتر میگاواٹ کے قریب بنتا ہے ۔ جن دو پلانٹ کی جانب سے فراہمی میں کمی کی گئی ہے ان میں کوٹ ادو پاور پلانٹ چودہ سو میگاواٹ پیداوار کی صلاحیت رکھتا ہے اور نصف بجلی فراہم کررہاہے جبکہ گلف پاور ہاوس سے اسی کی جگہ باسٹھ میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہورہی ہے ۔ تیل و گیس کی فراہمی اور رقم کی ادائیگی کرکیتقریباً چونتیس سو میگاواٹ بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جاسکتی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت