اہل البیت نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق یورپ کے ممالک: بلجیئم، فرانس، امریکہ، برطانیہ، ناروے نیز جنوبی افریقہ میں 12 لیبر یونینوں نے آل خلیفہ حکومت کی طرف سے عالمی لیبر قوانین کی خلاف ورزی اور سینکڑوں بحرینی ملازمین اور مزدوروں کی برخاستگی پر عالمی اداروں سے شکایت کی ہے۔ یہ شکایت بحرین کی حکومت کے خلاف بین الاقوامی معاہدوں اور مزدوروں کے ساتھ امتیازی رویہ اپنانے کی بنا پر تیار کی گئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ نے بہت سی یونینوں اور کمپنیوں کے سربراہوں کو ان کے ملازمین کی حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کرنے پر، سزائیں دی ہیں اور آل خلیفہ حکومت ملازمین کی بھرتی میں بھی امتیازی سلوک روا رکھتی ہے اور اس حکومت نے تمام مزدوروں اور ملازمین سے کہا ہے کہ "آل خلیفہ خاندان سے وفاداری کی دستاویزات" پر دستخط کردیں۔ یورپی اور افریقی یونینوں نے بین الاقوامی تنظیموں سے درخواست کی ہے کہ آل خلیفہ حکومت کو بین الاقوامی قوانین اور معاہدات کی پابندی کرنے پر مجبور کردیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
17 جون 2011 - 19:30
News ID: 247848
یورپ اور جنوبی افریقہ کی 12 لیبر یونینون نی آل خلیفہ حکومت کی طرف سے عالمی لیبر قوانین کی خلاف ورزی اور بحرینی ملازمین اور مزدوروں کی برخاستگی پر عالمی اداروں سے شکایت کی ہے۔