13 جون 2011 - 19:30

افغانستان میں ایک پاکستانی دہشت گرد طالبان کو 42 افراد کے قتل کے الزام میں موت کی سزاسنائی گئی ہے۔

ابنا: رواں سال فروری میں زر عجم نامی پاکستانی طالبان نے جلال آباد میں کابل بینک کی ایک شاخ میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر کے 42 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

افغان عدالت کے منتظم عبدالمالک کے مطابق زر عجم اور ان کے افغان معاون مطیع اللہ کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔جلال آباد کے جس بینک میں بیالیس افراد کو قتل کیا گیا وہاں کی ویڈیو فوٹیج میں زر عجم کو پولیس کی وردی میں بینک میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔یہ حملہ افغانستان میں گزشتہ دس برسوں سے جاری جنگ کے دوران طالبان کے بد ترین حملوں میں سے ایک تھا۔زرعجم کا کہنا ہے کہ اگر اسے پھر موقع ملا تو وہ مزید لوگوں کو قتل کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت