ابنا: بریگيڈیر فرزاد اسماعیلی نے اس بارےمیں کہا کہ اینٹی ایرکرافٹ سنٹرل کمانڈ کے پاس ایسی ٹکنالوجی ہے جس سے وہ دشمن کے ان طیاروں کی شناخت کرکے ان کا پیچھا کرسکتا ہے جو راڈار پر نظر نہیں آتے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس دشمن کےمختلف طرح کے کروز میزائیلوں کو بھی تباہ کرنے کی توانائي موجود ہے۔ بریگيڈیر فرزاد اسماعیلی نے امریکہ اور صیہونی حکومت کی دھمکیوں کےبارےمیں کہا کہ جتنی دھمکیاں زیادہ ہونگي ہم اتنا ہی ہوشیار ہونگے اور پابندیاں جتنی زیادہ ہونگي ترقی بھی اتنی ہی زیادہ ہوگي۔ انہوں نے کہا کہ ملت ایران بالخصوص مسلح افواج کے حوصلے بلند ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کسی ملک سے دشمنی نہیں رکھتا لیکن اگر کسی کی جانب سے دشمنانہ اقدام ہوا تو اپنے دفاع کے لئے ٹھوس قدم اٹھائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز