ابنا: واقعے میں ملوث چار دیگر گرفتار شدگان کو آج سندھ ہائی کورٹ میں واقع انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے منتظم جج کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔کلفٹن کے ایک پارک میں نوجوان کو جعلی مقابلہ میں قتل کرنے کے مقدمہ کی تفتیش کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان کے حکم پر قائم کی گئی نئی تفتیشی ٹیم نے پاکستان رینجرز کے مزید 4 اہلکاروں سب انسپکٹربہاوٴالرحمان، لانس نائیک لیاقت علی، سپاہی محمد صادق، ڈرائیور منٹھار علی کو تفتیش میں شامل کر لیا ہے۔ تفتیشی ٹیم نے ان کا سرکاری اسلحہ اور زیراستعمال موبائل بھی قبضے میں لے لیا ہے۔ ڈی آئی جی سلطان خواجہ کے مطابق مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ سات شامل کرلی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق تفتیشی ٹیم مقدمے کا چالان سات دن میں انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش کرے گی۔سرفرار کے قتل کے مقدمے میں رینجرز کے دو اہلکار محمد افضل خان اور شاہد ظفر پہلے ہی گرفتار اور مقامی عدالت سے 15 جون تک کے ریمانڈ پر ہیں جبکہ دیگر گرفتارافرادکو آج سندھ ہائی کورٹ میں واقع انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے منتظم جج کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز