12 جون 2011 - 19:30

ترکی میں اسلام نوازحکمراں جماعت کی پارلیمانی انتخابات میں فتح کے بعد ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں حکمراں جماعت عدالت و توسعہ کی کامیابی جمہوریت اور ترکی کی فتح ہے۔

ابنا: اردوغان نے کہا کہ لوگوں نے اس کامیابی کے ذریعہ حکمراں جماعت کو ایک نئے آئین کی تیاری کا پیغام دیا ہے ۔انتخابات میں کامیابی کے بعد انقرہ میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ وہ عوام کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے انہیں نیا سول آئین تیار کرکے دیں گے۔ آئین کی تیاری میں حزب اختلاف سے بھی صلاح و مشورہ کیا جائے گا۔ نیا آئین صرف عدالت و توسعہ پارٹی کا نہیں بلکہ ترک عوام کا آئین ہوگا۔ ترک وزیر اعظم نے کہا کہ عوام نے ملک میں سیاسی ، اقتصادی اور سماجی استحکام کے حق میں ووٹ دے کر ثابت کردیا ہے کہ وہ اب مزید کوئی ظلم و ستم برداشت کرنا نہیں چاہتے.عدالت و توسعہ پارٹی کو 550 سیٹوں میں سے 326 سیٹیں ملی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت