11 جون 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ کی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کیمشن کے ترجمان کاظم جلالی نے کہا ہے کہ شام کے ایٹمی پروگرام کو سلامتی کونسل میں بھیجنا امریکہ اور صہیونی ریاست کی سازش ہے۔

ابنا:  کاظم جلالی نے آج تہران میں ایٹمی ترک اسلحہ اور ایٹمی عدم پھیلاو عالمی کانفرنس کے موقع پر کہا کہ دمشق کو عوام کے مطالبات پرتوجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شام کےخلاف عالمی سطح پرجاری پروپگينڈے اور میڈیا وار امریکہ اور صہیونی ریاست کی شازشوں کے غماز ہیں۔ جلالی نے کہا کہ دشمن صہیونی ریاست کے خلاف جاری مزاحمت کو توڑنا اور شام کو اس سے جدا کرنا چاہتے ہیں۔ جلالی نے کہا کہ ایک طرف تو امریکہ صہیونی ریاست کے خلاف قرارداد کو ویٹو کرتاہے اور دوسری طرف شام کے ایٹمی پروگرام کو سلامتی کونسل میں بھیجا جاتاہے اس سے معلوم ہوتاہےکہ یہ سب امریکہ کی سازشیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شام میں مستحکم نظام کے لئے اصلاحات ضروری ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت