11 جون 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے تہران میں ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ و خاتمہ کے دوسرے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ اسرائیل کو این پی ٹی معاہدے پر دستخط کرنے کے لئے مجبور کرے۔

ابنا: صالحی نے کہا کہ ایران دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کی تلاش و کوشش میں ہے انھوں نے کہا کہ ایران نے 2010 ء میں اعلی سطح پر ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمہ اور عدم پھیلاؤ پر مبنی کانفرنس منعقد کی جس کا وسیع پمیانے پر استقبال کیا گيا انھوں نے کہا کہ بڑی طاقتیں ایٹمی ہتھیاروں کو ختم کرنے کے سلسلے میں کئے گئے معاہدوں پر عمل کرنے سے گریزاں ہیں ایرانی وزير خارجہ نے کہا کہ دنیا کو آج ایٹمی ہتھیاروں سے زبردست خطرات لاحق ہیں اور معمولی سی غلطی دنیا کی تباہی کا باعث بن سکتی ہے اس کانفرنس میں کیوبا کے نمائندے نے بھی عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ اسرائیل کو این پی ٹی معاہدے پر دستخط کرنے کے لئے مجبور کرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت