10 جون 2011 - 19:30

صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے ایران کو انسانی ثقافت کا اصل مرکز قرار دیا ہے۔

ابنا: ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے ایران کی دستکاری کی صنعتوں کے منتخب ہنرمندوں کو انعامات دینے کی تقریب میں دستکاری کی صنعتوں کے عالمی دن کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سب پر یہ واضح ہے کہ ایران دنیا میں انسانی ثقافت کا ایک اصلی مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام قوموں اور تہذیبوں نے ایرانی ثقافت سے فائدہ اٹھایا ہے اور ثقافت کے موضوع کی اہمیت کے پیش نظر اسلامی جمہوریہ ایران کی دستکاری کی صنعتوں کی برآمد پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینی چاہیے۔صدر مملکت نے کہا کہ دنیا کے ثقافتی میدان کا مستقبل ایرانی قوم سمیت آزاد قوموں سے تعلق رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی تعلقات کی اصلاح کے لیے ثقافتوں کی اصلاح ہونی چاہیے اور ثقافتی تبادلے کا ایک بہترین راستہ دستکاری صنعتیں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت