10 جون 2011 - 19:30

کراچی…کراچی کے علاقے کلفٹن میں رینجرز کے ہاتھوں نوجوان کی جعلی مقابلے میں ہلاکت کے مقدمے کے مدعی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ کیس کا اہم کردار پولیس اہلکار عالم زیب پراسرار طور پر لاپتہ ہے۔

ابنا: کلفٹن کے شہید بے نظیر بھٹو پارک میں رینجرز اہلکاروں کو اپنے دوست پولیس اہلکار عالم زیب کے لوٹے جانے کی اطلاع پارک میں منرل واٹرفراہم کرنے والے افسر خان نے دی تھی اور اسی نے سرفراز شاہ کو پکڑ کر رینجرز اہلکاروں کے حوالے کیا تھا۔ وہی افسر خان ڈکیتی اور مقابلے کے مقدمے کا مدعی بنا۔ وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد یہ ایف آئی آر جھوٹی ثابت ہوگئی۔ جس پر رینجرز اہلکاروں کے ساتھ ساتھ افسر خان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ان کا ساتھی سی آئی ڈی پولیس کا اہلکار عالم زیب مدعی افسر کا دوست ہے دونوں شیریں جناح کالونی کے رہائشی ہیں۔ عالم زیب پراسرار طور پر غائب ہے۔ جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے عالم زیب کے بھائی جہانگیر نے بتایا کہ ان کے گھر پر رینجرز اہلکاروں نے چھاپہ مارا اور علاقہ چوکیدار سمیت متعدد افراد سے معلومات بھی حاصل کی ہیں۔ اس کے خاندان کو اب رینجرز اہلکاروں کی دھمکیوں کا بھی سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق اس امر کی بھی چھان بین کی جارہی ہے کہ مقدمے میں کردار افسرخان، لاپتہ سی آئی ڈی اہلکار عالم ذیب اور اس کے اشارے پر سوچے سمجھے بغیر گھناوٴنی واردات کرنے والے اہلکاروں کے درمیان کیا ماضی میں رابطہ رہا ہے؟ یہ بھی تفتیش کی جارہی ہے کہ ایک ہی قومیت سے تعلق رکھنے والے افراد کا یہ مبینہ گروہ اس سے پہلے اس پارک میں مزید کتنے بے گناہ افراد کو اپنی جعلی کارروائیوں کا نشانہ بنا چکا ہے۔ مقدمے کی تفتیش ڈی آئی جی ویسٹ زون سلطان خواجہ کو منتقل کئے جانے سے سابق تفتیش کاروں نے تمام کارروائی اور گذشتہ روزرینجرز اہلکاروں سے برآمد جی تھری رائفل اور چلائی گئی دو گولیوں کے خول نئے تفتیش کاروں کے سپرد کردیئے ہیں۔ جبکہ نئی تفتیشی ٹیم نے دیگر چار رینجرز اہلکاروں کو بھی کیس میں شامل کرنے کے لئے طلب کرلیا ہے۔ 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت