7 جون 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ ڈاکٹر فریدوں عباسی نے کہا کہ فردو اور نظنز کی ایٹمی سائٹوں میں نئي نسل کی سنٹری فیوج مشینیں لگائي جارہی ہیں۔

ابنا: فریدون عباسی نے آج صحافیوں کو بتایا کہ فردو اور نطنز سائٹوں میں جدید قسم کی سنٹری فیوج لگائي جائيں گي جن کے ایک کیس کیڈ میں ایک سوچونسٹھ مشینیں ہونگي۔ انہوں نے بوشہر ایٹمی بجلی گھر کےبارےمیں کہا کہ بوشہر ایٹمی بجلي گھر آزمائيشی مرحلوں سے گذر رہا ہے اور اب تک یہ تجربے کامیاب رہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال میں نظنزکے بجائے اب فردو میں بیس فیصد تک یورینیم افزودہ کرنے کا کام انجام دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا یہ ساری سرگرمیاں آئي اے ای اے کی نگرانی میں انجام پارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایٹمی بجلی گھروں کے سیفٹی کے کنونشن میں شامل ہوچکا ہے اور اسی غرض سے بیس جون کو منعقد ہونےوالی کانفرنس میں اسلامی جمہوریہ ایران اپنا موقف واضح کرے گا۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت