7 جون 2011 - 19:30

امریکی صدر اور جرمن چانسلن نے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ میں ایک آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کیے جانے کے لیے کی جانے والی ہر قسم کی کوشش کو روکیں گے۔

ابنا: امریکی صدر باراک اوباما اور جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔اس رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب میں ایک فلسطینی ریاست کی تشکیل کی ضرورت کے اپنے گزشتہ وعدے کو نظرانداز کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جرمن چانسلر کے ساتھ یہ اتفاق کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ہونے والی ہر قسم کی کوشش کو روکا جائے۔ باراک اوباما نے مزید کہا کہ جرمن چانسلر کے ساتھ یہ بھی طے پایا ہے کہ لیبیا کے ڈکٹیٹر معمر قذافی کو جانا ہو گا لہذا اقتدار سے ان کی علیحدگي تک ان پر دباؤ بڑھانا ضروری ہے۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت