ابنا: رامین مہمان پرست نے مسلح افواج کی مشترکہ کمان میں منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ امریکہ نے علاقے کے لئے بہت سے فتنے اورسازشیں تیارکررکھی ہیں اور ان سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ مہمان پرست نے کہا کہ امریکہ یہ سوچتا ہےکہ مشرق وسطی کے ملکوں کو جنگوں میں مشغول کرنے سے صیہونی حکومت کو لاحق خطرے ٹل جائيں گے۔ انہوں نے علاقے میں اسلامی بیداری کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ بحرین کی مظلوم قوم کےخلاف تشدد آمیز کاروائيوں سے ملت ایران کے جذبات مجروح ہوئےہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے ملت بحرین کی حمایت کے لئےمختلف ملکوں سے صلاح و مشورہ کیا ہے اور عالمی اداروں نیز انسانی حقوق کی تنظیموں میں اس مسئلے کوپیش کیا ہے۔ مہمان پرست نے کہا کہ ملت ایران کی استقامت دیگر ملکوں کے لئے نمونہ عمل بن چکی ہے اور اس کےآثار ہم اسلامی ملکوں کی تحریکوں میں دیکھ رہےہیں۔ مہمان پرست نے کہا کہ مصر، تیونس اور دیگر ملکوں میں عوامی تحریکیں امریکہ اور صیہونی حکومت کے لئے نہایت خطرناک ثابت ہوئي ہیں اور امریکہ اور صیہونی حکومت اس بیداری کی تحریک کی طرف اس وقت متوجہ ہوئے جب حالات ان کے ہاتھوں سے نکل گئےتھے اور اب وہ ان تحریکوں کو منحرف کرنے کےدرپئےہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز