ابنا: پیپلز پارٹی کے رہنما ظفر بلوچ کے مطابق کراچی میں گھاس منڈی گانچی پاڑہ کے قریب سریا گلی میں نامعلوم افراد نے پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما عزیر جان بلوچ پرگرینیڈ سے حملہ کیا جس کے بعد شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ظفر بلوچ نے بتایا کہ حملے میں عزیر بلوچ محفوظ رہے لیکن انکے ساتھ موجود پیپلز پارٹی کے دیگر ساتھی زخمی ہوگئے۔ڈی آئی جی ساوٴتھ زون اقبال محمودکے مطابق دستی بم حملے میں 19 افراد زخمی ہوئے جن میں سے دس افراد کو لیاری جنرل استال جبکہ 9 افراد کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیا جبکہ ذخمی ہونے والے تمام افراد گرینیڈ کے اسپلنٹر لگنے سے ذخمی ہوئے۔وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی اور شرپسند دہشت گردوں کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔
6 جون 2011 - 19:30
News ID: 245855
کراچی ... کراچی کے علاقے گھاس منڈی میں نامعلوم افراد کی جانب سے پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما عزیر جان بلوچ پردستی بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 19 افراد زخمی ہوگئے۔