6 جون 2011 - 19:30

کراچی…افضل ندیم ڈوگر…کراچی میں فائرنگ اور تشدد کے تازہ واقعات میں مزید چارافراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے، شہر میں 24 گھنٹے کے دوران قتل کئے گئے افراد کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

ابنا: پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے سعید آباد میں اتحاد ٹاوٴن روڈ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے31 سالہ سبحان اللہ نامی شخص ہلاک ہوگیا۔ لیاری میں ماڑی پور روڈ پر کراوٴن سینماء کے قریب سے نامعلوم شخص کی بوری میں بند لاش ملی، جسے نامعلوم ملزمان نے اغواء کے بعد گولی مار کر ہلاک کیا۔ اسٹیل ٹاوٴن کے علاقے میں بوری والے بابا کے مزار کے قریب سے 30 سالہ ببن خان کی لاش ملی جسے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ سے ہلاک کیا۔ پولیس کے مطابق واردات دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتی ہے۔ کورنگی میں موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے شہزاد نامی شخص ہلاک جبکہ 35 سالہ شخص زخمی ہوگیا۔ مقتول کا بھائی ایک قوم پرست سیاسی تنظیم کا علاقائی عہدیدار ہے۔اسی علاقے میں ویٹا چورنگی پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سبحان نامی شخص زخمی ہوگیا۔ کراچی میں اچانک شروع ہونے والی تشدد کی لہر میں پیر کو مختلف واقعات میں 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت