4 جون 2011 - 19:30

آل سعود کی سکیورٹی فورسز نے قطیف میں مظاہرہ کرنے والوں کو بری طرح زد و کوب کیا ہے۔ مظاہرے میں خواتیں بھی شامل تھیں جو سعودی فورسز کے تشدد کا نشانہ بنی ہیں۔

ابنا: العالم کی رپورٹ کے مطابق سب سے پہلے سعودی پولیس نے مظاہریں کو مرعوب کرنے کےلئے ہوائي فائرنگ کی لیکن مظاہرین کی پائداری دیکھ کر انہیں زد وکوب کرنا شروع کردیا ۔سعودی پولیس نے کئي مظاہرین کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ یادرہے سعودی عرب میں بھی حکومت کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہيں جن کے دوران سینکڑوں افراد کو گرفتار کیاگيا ہے اور ان کے بارے میں کسی کو کوئي خبر نہیں ہے۔ادھر اطلاعات ہیں کہ بحرین کی خلیفی حکومت نے عوامی تحریک کا سامنا کرنے کے لئے سکیوریٹی کے سخت انتظامات کئےہیں۔

جمعیت الوفاق ملی نے ایک بیان میں کہا ہےکہ آل خلیفہ کی سکیورٹی فورسز عوام کو مسجدوں میں جانے سے روک رہی ہیں اور ہرگلی کوچے میں چیک پوسٹ لگادی ہے اور عوام کی رفت وآمد پر پابندی لگادی گئي ہے۔

ادھر اطلاعات ہيں کہ آل سعود کے جارح فوجیوں نے بحرینی عوام پر فائرنگ کی ہے جس میں کئي افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماہیج علاقے میں خواتین نے آل خلیفہ کی تشدد آمیز کاروائيوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے ۔

بحرین میں شیعہ اکثریت ہے جو اپنے سنی بھائيوں کے ہمراہ بنیادی حقوق سے محروم ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110

 

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110