4 جون 2011 - 19:30

پانچ جون 1963 بمطابق 15 خرداد 1342 ہجری شمسی - 12 محرم الحرام سنہ 1383 ہجری قمری کو ایران کے مسلمان عوام نے حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی گرفتاری کی اطلاع ملنے کے بعد شاہ کی حکومت کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے کئے ۔

ابنا: شاہ کی حکومت کے کارندوں نے قم کے مدرسہ فیضیہ میں شاہ کے خلاف سخت تقریر کرنے کے بعد امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کو گرفتار کرلیا تھا جس کے بعد عوامی مظاہرے شروع ہوگئے ۔

سرکاری  اہلکاروں نے ان مظاہروں کو کچلنے کے لئے مظاہرین پر حملہ کیا اور ان پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں عوام کی ایک بڑی تعداد شہید اور زخمی ہوگئی ۔ ایران کے مسلمان عوام کے پندرہ خرداد کو تاریخ ساز خونریز مظاہرے در حقیقت بیرونی طاقتوں کی پٹھو پہلوی حکومت کے خلاف عوامی انقلاب کا نقطۂ آغاز بن گئے۔

پندرہ خرداد 1342 کے بعد شاہ اور اس کی حکومت کے چہرے سے مکر وفریب کا پردہ اترگیا اوراس کی اسلام اور عوام مخالف ماہیت کھل کر سامنے آگئی ۔ اس تاریخ کے بعد حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی قیادت میں ایران کے مسلمان عوام نے اپنی تحریک جاری رکھی اور 22 بہمن 1357 کو اسلامی انقلاب کامیابی سے ہمکنار  ہوا ۔  

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110