ابنا: پشاور میں سیکیورٹی اداروں کی طرف سے روکی گئی مشکوک گاڑی میں سوار افراد امریکی سفارتی اہل کار نکلے۔ چیکنگ کے بعد جانے کی اجازت دے دی گئی۔ایس پی کینٹ شفیع اللہ خان نے صحافیوں سے گفت گو میں بتایا کہ گورا قبرستان کے قریب رات گئے سیکیورٹی اہل کاروں نے ایک مشکوک گاڑی کو روکا۔ چیکنگ کے دوران پتہ چلا کہ گاڑی میں سوار چار افراد اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے میں تعینات ہیں اور کسی ذاتی کام سے پشاور آئے تھے۔ ایک گھنٹے تک اْن کے پاسپورٹس اور دیگر دستاویزات چیک کی گئیں اور سب چیزیں درست ہونے پر انہیں جانے کی اجازت دے دی گئی۔ ایک سوال پر ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ گاڑی کا انجن اور چیسز نمبر درست تھا لیکن نمبر پلیٹ کے بارے میں وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔ ۔۔۔۔۔۔
/110