ابنا: فورسز نے دونوں علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ ڈی آئی جی مالاکنڈ قاضی جمیل الرحمان نے جیونیوز کو بتایا کہ اپر دیر آپریشن میں اب تک 15پولیس اہلکار اور 12 لیویز اہلکار شہید ہو چکے ہیں جبکہ شدت پسندوں کے خلاف کارروائی میں اب تک 75 سے زائد شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ علاقہ براول اور نصرت درہ میں کنڑول حاصل کرلیاگیا ہے ،جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سیکڑوں افغان شدت پسندوں نے افغانستان کے صوبہ کنڑ سے داخل ہوکر علاقہ نصرت درہ پرحملہ کیا۔ادھر براول میں پانچ روز قبل افغان شدت پسندوں نے حملہ کردیا تھا۔شدت پسندوں کے حملے کے بعد پاک افغان سرحد شل تلو اور نصرت درہ کے مقامات پر سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں اور فضائی نگرانی بھی جاری ہے۔ان علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے اپنے گھروں کو واپس آگئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز