3 جون 2011 - 19:30

یمن کے ڈکٹیٹر علی عبداللہ صالح نے ایک آڈیو پیغام میں یمن کے سب سے بڑے قبیلے حاشد کے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے۔

ابنا: العالم کی رپورٹ کے مطابق اس پیغام میں جو یمن کے سرکاری ٹی وی سے نشر ہوا ہے علی عبداللہ صالح نے کہا ہے کہ وہ ٹھیک ہیں اور ایوان صدر پر راکٹ حملوں میں سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے کی اطلاعات میں کہا گيا تھا کہ اس حملےمیں علی عبداللہ صالح ، وزیراعظم اور کچھ وزرا زخمی ہوئے ہیں۔علی عبداللہ صالح کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ حملہ حاشد قبیلے کے سردار صادق الاحمر کے طرفداروں نے کیا ہے لیکن حاشد قبیلے کے ترجمان نے ان خبروں کی تردید کرتےہوئے اسے علی عبداللہ صالح کی چال بتایا ہے تاکہ وہ اسطرح یمن میں خانہ جنگي شروع کرواسکیں۔ ایوان صدر پرحملے کے بعد یمن کی فضائيہ نے حاشد قبیلے کے سردار اور ان کےدوبھائيوں کے گھروں پر بمباری کرکے انہيں تباہ کر دیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت