2 جون 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ وہائٹ ہاؤس کے پس پشت ٹولے نے اپنی گلو خلاصی کے لئے صیہونی حکومت کی بنیاد رکھی تھی اور وہ گيارہ ستمبر کے مشکوک واقعات کے بہانے مشرق وسطی پر حملے کر رہا ہے ۔

ابنا: صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے جمعرات کی شام کو حضرت امام خمینی رح کی برسی کی انتظامی کمیٹی اور برسی میں شرکت کرنےوالے غیر ملکی مہمانوں سے ملاقات میں کہا کہ سامراج نے عراق و افغانستان پرلشکر کشی کر کے خود یہ اعتراف بھی کیا ہے کہ اسکی ان جنگوں کے نتیجے میں دس لاکھ سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سامراج نے دنیا کو تین حصوں یعنی پسماندہ، ترقی پذیر اور ترقی یافتہ طبقوں میں تقسیم کر رکھا ہے اور اس طرح اپنے لئے سیاسی اور اقتصادی حقوق مختص کر لئے ہیں۔ صدر احمدی نژاد نے سامراج کی جانب سے جمہوریت اور آزادی کی حمایت کے نعروں کو ایک نقاب اور بڑا جھوٹ قراردیا اور کہا کہ سامراج علاقے میں اس وجہ سے آيا ہے کہ دیگر طریقوں سے مختلف قوموں کے ذخائر کو لوٹ سکیں۔انہوں نے مختلف ملکوں میں عوام کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سامراجی ملکوں نے تمام آداب، اقدار اور اصولوں پر وسیع طرح سے حملے کئے ہیں اور اس عمل کا نام دنیا کے امور پر غیرصالح افراد کا تسلط ہے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ دنیا پر صالح افراد کی حکمرانی کے نتیجے میں ہی انسانیت مطلوبہ مقام اور حقیقی عدل و انصاف تک پہنچ پائے گي۔ انہوں نے کہا کہ ساری دنیا میں انسانوں کی بیداری، انسان کا جغرافیائي حدود اور رنگ و نسل کی قیود سے آزاد ہونا اور دنیا میں عدل وانصاف پرمبنی نظم ونسق قائم کرنے نیز نیا طرز انتظام عالم شروع کرنے کی کوششوں سے ہی دنیا میں نیا نظم قائم ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت مشرق وسطی میں سرطانی پھوڑا ہے اور دنیا میں عدل و انصاف قائم کرنے کے لئے قدس کی اس غاصب حکومت کا وجود ختم ہونا ضروری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت