ابنا: شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراقی شہر کربلائے معلی کے پولیس ڈائرکٹر جنرل علی الزوانی نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کربلائے معلی میں زائرین امام حسین علیہ السلام کی حفاظت اور کسی بھی ناخوش گوار واقعہ سے بچنے کے لئے دس ہزار پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں تا کہ مذہبی اجتماعات کو محفوظ بنایا جائے ،انکاکہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کے ساتھ خواتین پولیس کو بھی معمور کیا جا رہاہے ،کیونکہ عراق کے اکثر وبیشتر علاقے دہشت گردی کی ذد میں ہیں تاہم کربلائے معلی میں مذہبی اجتماعات اور زائرین امام حسین علیہ السلام کے تحفظ کے لئے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز