ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق فاروق نائيک نے شمالی ایران میں واقع صوبۂ خراسان رضوی کے گورنر محمود صلاحی سے ملاقات میں خطے میں تہران اور اسلام آباد کے مؤثر کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اہم اسلامی ممالک کے باہمی تعلقات میں توسیع خطے کے آئندہ حالات میں فیصلہ کن کردار ادا کرے گی۔ فاروق نائيک نے یہ اپیل بھی کی کہ دونوں ممالک کے درمیان ایک ارب ڈالر کی موجودہ تجارت سنہ دو ہزار پندرہ تک چار ارب ڈالر تک بڑھائي جائے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبۂ خراسان رضوی کے گورنر نے بھی ایران اور پاکستان کے دوستانہ تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور اسلام آباد کے درمیان باہمی تعاون خاص کر توانائی کے شعبے میں باہمی تعاون میں توسیع دوسرے میدانوں میں باہمی تعاون میں توسیع کا راستہ ہموار کرے گی۔ صلاحی نے مزید کہا کہ پاکستان کے صوبۂ پنجاب میں پانچ ہزار چھوٹے اور ایک ہزار بڑے جانوروں کے ذبح کۓ جانے کی گنجائش والے جدید سلاٹر ہاؤس کی تعمیر ان اقدامات میں سے ہے جو اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان کے ساتھ صنعتی اور تجارتی تعلقات میں توسیع کے لۓ انجام دیۓ ہیں۔محمود صلاحی نے گزشتہ تیس برسوں کے دوران ایران کی سائنسی و صنعتی ترقی و پیش رفت کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ پاکستان کو صنعتی اور علمی میدانوں میں اپنے تجربات سے بہرہ مند کرنے کے لۓ ایران کی آمادگی کا بھی اظہار کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز