ابنا: جائے وقوع سے دو لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ لیہ میں کوٹ سلطان کے مقام پردریائے سندھ میں ہیلی کاپٹرگرگیا ہے، پنجاب رینجرز کا گرنے گرنے والا ہیلی کاپٹر معمول کے مشن پر تھا۔۔ ہیلی کاپٹر کے گرنے کی وجہ موسم کی خرابی بتائی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر میں ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد نواز دو کیپٹن اور ایک کرنل بھی سوار تھے۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی رینجرز کے ہیلی کاپٹر کا رابطہ 10 بج کر 30 منٹ پر کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوا تھا، ہیلی کاپٹرنے آخری پیغام دیا کہ موسم خراب ہے۔پائلٹ نے پیغام دیا کہ وہ واپس ملتان کی طرف جارہے ہیں۔پیغام کے بعد پائلٹ کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا۔ دو سری جانب عینی شاہدین کے مطابق ہیلی کاپٹر کے پچھلے حصہ میں آگ لگ گئی تھی اورپھرہیلی کاپٹر دریا میں گر گیا۔واقع کے بعد ریسکیو 1122 ، پولیس اور رینجرز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شرو ع کردی ہیں۔ امدای ٹیموں نے دریا سے دو لاشوں کو نکال لیا ہے۔جبکہ ہیلی کاپٹر کا تباہ شدہ حصہ ایک حصہ بھی برآمد کرلیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز