رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ مشرق وسطی کے انتہائی حساس علاقے میں شیطان بزرگ امریکہ کی پالیسیوں کی شکست اور علاقے کی اٹھ کھڑی ہونے والی قوموں کے اندر اسلامی نعروں کا نوید بخش احیاء ملت ایران کے لئے بعض الہی وعدوں کے ایفاء کی علامت ہے اور اس راستے پر ثابت قدمی سے نصرت الہی کا وعدہ مکمل طور پر پورا ہوگا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے مشرق وسطی میں امریکہ کی انتہائی اہم اور حساس پالیسیوں کی شکست کے تجزیہ نگاروں کے اعتراف کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ تیس سال قبل "شیطان بزرگ" نے اپنے ایک ہی بد عنوان مہرے یعنی پہلوی حکومت کو گنوایا تھا لیکن آج وہ اپنی گماشتہ حکومتوں کی وسیع پیمانے پر سرنگونی کا شاہد ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اس وقت تسلط پسندانہ نظام کی مربوط کوششیں بے اثر ہوکر رہ گئی ہیں جبکہ اسلام اور قرآن کو علاقے کی قوموں اور نوجوانوں کے درمیان سکہ رائج الوقت کا درجہ حاصل ہو گيا ہے اور یہ حقیقت اس پرچم کے لہرائے جانے کی علامت ہو جو ملت ایران نے انیس سو نواسی میں اس سرزمین پر بلند کیا تھا۔




























۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110