30 مئی 2011 - 19:30

وکی لیکس سے حیران کردینے والے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔

ابنا: دو ہزار آٹھ کے مراسلے کے مطابق آئی ایس آئی نے سعودی عرب کو نواز شریف کی انتخابی مہم کیلئے فنڈنگ کرنے سے منع کیا تھا۔ قومی سلامتی کے مشیر طارق عزیز نے آصف زرداری کو مشورہ دیا کہ شاہ محمود قریشی وزیر اعظم بننے سے آپ کے اختیارات کو چیلنج کرسکتے ہیں۔

سولہ فروری دو ہزار آٹھ کو امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن کے مراسلے کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر طارق عزیز نے پندرہ فروری کو امریکی سفیر سے ملاقات میں دعویٰ کیا کہ سعودی عرب نے پیپلز پارٹی کو شکست اور نواز شریف کو پارلیمانی انتخابات میں کامیاب کرانے کیلئے بھاری فنڈز دیئے۔ طارق عزیز کے مطابق آئی ایس آئی کے سربراہ ندیم تاج نے سعودی سفیر سے ملاقات میں نواز شریف کیلئے فنڈنگ روکنے کی بھی درخواست کی۔ ندیم تاج نے سعودی سفیر سے یہ بھی کہا کہ اس اقدام سے نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونیوالے معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ قومی سلامتی کے مشیر طارق عزیز نے امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن کو بتایا بظاہر لگتا ہے کہ زرداری ، پی پی پی پنجاب سے شاہ محمود قریشی کو وزارت عظمیٰ سونپنا چاہتے ہیں تاہم انھوں نے زرداری سے ملاقات میں کہا کہ شاہ محمود قریشی وزیر اعظم بننے کے بعد خود آپ کے اختیارت کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں۔انہوں نے آصف زرداری کو مشورہ دیا کہ وزیر اعظم نہ بنیں کیونکہ اس سے ملکی سطح پر پارٹی کا اثر متاثر ہوگا۔ مراسلے میں امریکی سفیر نے ریمارکس دیے کہ طارق عزیز مشرف کی پارٹی کے ممکنہ طور پر اقتدار سے علیحدہ ہونے پر افسردہ نظر آئے۔  ۔۔۔۔۔۔۔

/110

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت  

- رہبر انقلاب اسلامی کے فتاوی کے بارے میں آیت اللہ سیستانی کا فتوی / اپڈیٹ