29 مئی 2011 - 19:30

افغانستان میں نیٹو نے سنيچرکے دن نیٹو طیاروں کی بمباری میں عام شہریوں کےمارے جانے پرمعافی مانگ لی ہے۔

ابنا: یادرہے سنیچر کے دن افغانستان کے صوبہ نورستان کے دوآب علاقے پر نیٹو کی بمباری میں کم از کم بیس عام شہری اور بائيس پولیس اھلکار جاں بحق اور پچاس افراد زخمی ہوئےتھے۔ افغانستان کے مختلف علاقوں پرنیٹو کے آئے دن کے حملوں سے جوزیادہ تر رات میں انجام پاتےہیں افغان عوام اور حکام شدت سے برہم ہیں ۔ افغاں عوام نے بارہا مظاہرہ کرکے عام شہریوں پر نیٹو کے حملوں کی مذمت کی ہے اور بیرونی افواج کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔ افغانستان میں اس وقت ایک لاکھ پچاس ہزار بیرونی فوجی تعینات ہیں، جن میں ایک لاکھ سے زیادہ تعداد امریکی فوجیوں کی ہے۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت