28 مئی 2011 - 19:30

لاہور…حساس اداروں نے لاہور سے نیوی کے سابق کمانڈو کو دو ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا ہے۔

ابنا: حراست میں لئے گئے افراد میں سابق نیوی کمانڈو کامران احمد، اس کا بھائی زمان اور ایک نامعلوم ساتھی شامل ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ حساس ادارے نے کامران احمد کو جمعہ کی دوپہر ایک اطلاع پر چھاپہ مار کردکان سے حراست میں لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ حراست میں لئے گئے کامران احمد کو دس سال قبل اعلٰی آفیسر پر تشدد کے الزام میں کورٹ مارشل کیا گیا تھا۔ جیو نیوز سے گفتگو میں کامران کی والدہ ارشاد بیگم نے مطالبہ کیا کہ ہمارے بچوں کے حوالے سے بتایا جائے کہ وہ کہاں پر ہیں۔ والد صدرالدین کا کہنا تھا کہ بیٹوں کی فون نمبر پر کال کرنے پر بتایا گیا کہ انہیں مخبری پر اٹھایا گیا ہے۔ کامران کے بھائی نے بتایا کہ کامران احمد پی این ایس مہران اور پی این ایس اقبال میں تعینات رہا ۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق نیول کمانڈو کامران احمد پر پی این ایس مہران میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔   ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت